بدین: پیپلز پارٹی کا 24 جولائی کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور ضلع بدین کے صدر جام علی اصغر ہالیپوٹو کی ہدایت پر 24 جولائی بروز جمعہ تعلقہ سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ بدین اور سٹی بدین کا مشترکہ اجلاس تعلقہ صدر فدا حسین میندھرو کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں احتجاجی ریلی کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کارکن شاہنواز چوک پر جمع ہوں گے، جہاں سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی شاہنواز چوک سے پریس کلب بدین تک جائے گی، جہاں پارٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

اجلاس میں تعلقہ بدین کے سینئر نائب صدر اشرف چانڈیو، نائب صدور سکندر میندھرو، حاجی عبدالستار سومرو، عبداللطیف بروہی، حاجی جمن بھنبھرو، منصور سومرو، حاجی حنیف خاصخیلی، دادا خان محمد جمالی، نور محمد ملاح، سردار غلام رسول سومرو، ڈاکٹر عزیز خاصخیلی، جبکہ سٹی بدین کے صدر یعقوب سومرو، سینئر نائب صدر علی اکبر میمن، جنرل سیکریٹری علی اصغر ملاح، سلیم خاصخیلی، جمن ملاح، محمد بچل جوکھیو، ذوالفقار شام، ساگر قمبرانی، حسن بنگالی، سلیمان سومرو، یوتھ رہنما یاسر سندھو، حیدر چانڈیو سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے احتجاج کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

مزید خبریں

Back to top button