دیپال پور: سول ڈیفنس کی فائر سیفٹی تربیتی کلاس، صنعتی ورکرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت


دیپال پور (محمد اسلم بھٹی\جانوڈاٹ پی کے) محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیم نے دیپال پور کے نواحی علاقوں میں صنعتی یونٹس کے ورکرز کے لیے فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو فائر ایکسٹنگشرز، فائر بلینکیٹ، سیفٹی سائنز، فائر بکٹس اور فرسٹ ایڈ باکس کے درست استعمال کا عملی مظاہرہ کر کے تربیت فراہم کی گئی، تاکہ وہ ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر انداز میں ردِعمل دے سکیں۔
تربیتی کلاس کے اختتام پر ایویکویشن ڈرل اور فائر فائٹنگ ڈیمونسٹریشن بھی کرائی گئی، جس میں ورکرز نے عملی طور پر حفاظتی اقدامات اور آگ بجھانے کے طریقہ کار میں حصہ لیا۔
سول ڈیفنس آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ اس نوعیت کی مشقیں عوامی آگاہی بڑھانے اور صنعتی اداروں میں فائر سیفٹی کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہیں، تاکہ حادثات کی صورت میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔