لاڑکانہ میں میٹرک کے نتائج کا اعلان،سائنس گروپ میں 82.31فیصدجنرل گروپ میں 74.07 فیصد طلبہ کامیاب

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ نے میٹرک (ایس ایس سی پارٹ II) کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، کنٹرول امتحانات پروفیسر عبدالجبار جونیجو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 82.31 فیصد جبکہ جنرل گروپ میں 74.07 فیصد رہا، سائنس گروپ میں محمد حارث نے 1017 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل گروپ میں نور مصطفیٰ نے 781 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔



