پاکستان دراوڑ اتحاد ضلع تھرپارکر کی آرگنائزر باڈی کا اعلان، شو لال مانانی چیف آرگنائزر مقرر

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان دراوڑ اتحاد کی مرکزی قیادت کی نگرانی میں ضلع تھرپارکر کی آرگنائزر باڈی کے انتخاب کے لیے مٹھی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت تنظیم کے چیئرمین فقیر شیوا کچھی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پریم ساگر میگھواڑ اور انیل شرما بھی انتخابی عمل کے دوران موجود رہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر شو لال ماناڑی کو پاکستان دراوڑ اتحاد ضلع تھرپارکر کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ شهدیو سجنانی، راجیش کمار ولاسائی، رتیش کمار درزی، جھامن داس میگھواڑ، موہن لال بھیل، دلیپ کمار کیسرانی، رانا جھامن داس راٹھوڑ کولہی، راجا ٹھاکر، دلیپ کمار (پرنسپل)، دانش کمار پی بی، ونود کمار، وینجھراج مل، سنبھو لال، نیرج کمار، دیوان سجنانی، نریش راٹھوڑ، گوردھن کامریڈ، رمیش کمار، ماسٹر نند لال مہاراج، راجا رام بھیل، فقیر کونئرلائی، دولت تھری میگھواڑ، تنو مل اور جھامن داس میگھواڑ کو ضلع آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان دراوڑ اتحاد کی مرکزی قیادت نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اقلیتی برادریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ، سماجی خدمت، انسانی فلاح و بہبود اور ضلع تھرپارکر میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں نوجوان شاعر و ادیب پروفیسر چمن آر تھری، معروف کاروباری شخصیت دلیپ کمار سیجو سمیت تھرپارکر کی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button