کوئٹہ میں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش، گھر میں خوشیوں کی بہار

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک منفرد اور خوش آئند واقعہ پیش آیا، جہاں ایک رہائشی کے ہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی، جس پر اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں، جبکہ ماں اور بچوں کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق اس سے قبل بھی خاندان میں تین بچے موجود تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی آمد کے بعد بچوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (سپیشل کیئر یونٹ) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی نشوونما اور صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش نسبتاً نایاب واقعہ ہے، جس میں نومولود بچوں کو خصوصی طبی نگہداشت فراہم کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے تاکہ ممکنہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔



