ڈیپلو تعلقہ کی6یونین کونسلوں میں سے5کے چیئرمین عوام سے دور،بولہاڑی یونین کونسل کے چیئرمین محمد سومار نہڑیو فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ ڈیپلو کی6یونین کونسلوں میں سے 5 یونین کونسلوں کے چیئرمین عوام سے دور ہونے کے باعث علاقوں میں بنیادی مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، جبکہ یونین کونسل بولہاڑی کے چیئرمین محمد سومار نہڑیو عوامی رابطوں اور فلاحی سرگرمیوں کے باعث نمایاں نظر آ رہے ہیں۔ یونین کونسل بولہاڑی کے مختلف دیہات کیرباڑو، نرہوڑی، سومنہار، منہار، موجایو، گوڈانگڑی اور دیگر علاقوں میں50مستحق خاندانوں میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں۔ چیئرمین محمد سومار نہڑیو نے بتایا کہ منتخب ہونے کے بعد اب تک ایک ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں سولر لائٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کی جا چکی ہیں، تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کی جا سکے۔ مستحق افراد اور علاقہ مکینوں نے چیئرمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد سومار نہڑیو بغیر کسی سیاسی امتیاز کے مستحق خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں، جس سے متعدد غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ چیئرمین محمد سومار نہڑیو نے کہا کہ مستحق افراد کی معاونت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، اور اگلے ماہ کی10تاریخ کو مزید مستحق خاندانوں میں سولر لائٹس اور سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تقریب کے موقع پر یونین کونسل کے کلرک منظور بجیر بھی موجود تھے۔



