لاہور میں قاتل ڈور کا ایک اور شکار، موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) شہر میں قاتل ڈور کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اسلام پورہ کے علاقے میں پتنگ کی تیز دھار ڈور سے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بند روڈ سے گلشن راوی کی جانب جانے والے نوجوان مرزا ارسلان کے گلے پر اچانک پتنگ کی تیز دھار ڈور پھر گئی، جس سے اس کے گلے پر گہرا زخم آیا۔

حکام نے بتایا کہ زخمی نوجوان گلشن راوی کا رہائشی ہے اور واقعے کے فوراً بعد اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پتنگ بازی اور دھاتی یا کیمیکل ملی ڈور کے استعمال سے گریز کریں اور ایسی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

قاتل ڈور کے باعث ہر سال متعدد افراد زخمی یا جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جس کے پیشِ نظر شہری حلقوں نے قانون پر سختی سے عملدرآمد اور ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button