تحریک انصاف کا پارلیمانی و قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، ارکان کا موقف ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جاکر حکومت کا بہتر احتساب کرسکتے ہیں۔
تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 7 کمیٹیوں کی سربراہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔
قومی اسمبلی حکام کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف نے آگاہ کیا ہے۔



