سندھ میں 79 ایلوپیتھک، ہربل ادویات، سرنجز غیرمعیاری و جعلی قرار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے )سندھ میں 79 ایلوپیتھک، ہربل ادویات اور سرنجز کے نمونے غیرمعیاری اور جعلی قرار دے دیے گئے۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ نے جنوری سے 13 جولائی کے درمیان لیے گئے ادویات اور سرنجز کے نمونوں کی ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد نمونوں میں سے 79 نمونے منظور شدہ معیار کے مطابق نہیں ہیں جبکہ 30 آٹو ڈس ایبل سرنجز غیر معیاری اور جعلی پائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہی سرنج کو مختلف مریضوں پر استعمال کرنے سے انفیکشن اور علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ معیاری اے ڈی سرنجزسے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور خون سے منتقل ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button