کراچی:دکانداروں کی گرفتاریوں کیخلاف ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کل بند رکھنے کا اعلان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار ہڑتال کے باعث کل بند رہے گی۔
کراچی ہول سول گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڑیا بازار، لی مارکیٹ، ڈانڈیا بازار، نانک واڑہ سمیت لانڈھی ملیر کورنگی اور لیاقت آباد کی ہول سیل اجناس کی دکانیں بند رہیں گی۔
ملک بھر میں اجناس کی سپلائی بھی جوڑیا بازار سے معطل رہے گی۔
صدر رؤف ابراھیم کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو جواز بنا کر دکانداروں کو گرفتار، چالان، سیل اور ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چالان کے نام پر صرف ایزی پیسے کا نمبر دیا جا رہا ہے، کسی بھی دکاندار کو چالان کا کاغذ نہیں دیا گیا۔ دکانداروں کو 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک کے چالان کے نمبرز دیے گئے۔
صدر رؤف ابراھیم نے کہا کہ فلور ملز مالکان پر کوئی چالان یا کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی، مہنگا آٹا فلور ملز سے آ رہا ہے اس کے خلاف چالان اور سیل کریں، ہول سیل بازار کی بھی متعدد دکانیں تاحال سیل ہیں۔



