محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیاں کا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا۔
مالیاتی تضاد میں بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں 42 ارب روپے کی خطیر رقم شامل ہے۔
تازہ ترین آڈٹ انکشافات کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران وزارت مواصلات کے زیر انتظام پوسٹل سیکٹر (محکمہ ڈاک) کے کھاتوں میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالیاتی بےقاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ 26-2025 کے مطابق مجموعی مالیاتی بےقاعدگی کا سب سے بڑا حصہ کمرشل بینکوں کے ساتھ کھاتوں کے غیر مجاز انتظام کے 5 مختلف معاملات سے جڑا ہے جس میں 40 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم شامل ہے۔
اس کے علاوہ متفرق عنوانات کے تحت آنے والے بڑے تضادات کے 12 معاملات بھی سامنے آئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ واجب الوصول اور وصول نہ کی جانے والی رقوم کے 2 معاملات ہیں جن کی مالیتایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔



