وزیراعظم شہباز شریف کے آموں کے تحفے پر ہنگری کے وزیراعظم کا دلچسپ پیغام

بوداپیسٹ (جانوڈاٹ پی کے) ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے تحفے پر منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔

پیٹر میگیار نے سوشل میڈیا پر آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہر کوئی تحفے میں پستول نہیں دیتا، ایک تاریخی دن کے اختتام پر میرے دفتر میں ایک خوشگوار سرپرائز میرا انتظار کر رہا تھا۔”

ہنگری کے وزیراعظم نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے تحفے میں 90 آم موصول ہوئے، جن میں سے صرف ایک گھنٹے کے اندر چند ہی باقی رہ گئے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا، "شکریہ!”

پیٹر میگیار کا یہ دلچسپ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ان کے اندازِ تشکر کو سراہا اور پاکستان کے آموں کی تعریف بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button