آپریشن شعبان میں مزید کامیابیاں، محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز کی مزید کامیابیوں پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں حاصل ہونے والی غیر معمولی کامیابیاں قابل تحسین ہیں، جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، بروقت کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز جاری رہیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسرپیکار اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button