وفاقی و صوبائی لاء افسران کی اہلیت اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی اور صوبائی لاء افسران کی تعیناتی کے لیے مقررہ اہلیت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز، ڈپٹی اٹارنی جنرلز سمیت دیگر عہدوں کی ماہانہ مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے امیدوار کا سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے سپریم کورٹ کا ایڈووکیٹ ہونا اور ہائیکورٹ میں کم از کم 10 سال وکالت کا تجربہ ضروری ہے، جبکہ سندھ میں اس عہدے کے لیے ہائیکورٹ میں کم از کم 7 سال کا تجربہ درکار ہے۔

دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے لیے ہائیکورٹ کا جج بننے کی اہلیت کے ساتھ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کم از کم 3 سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

لاء افسران کی ماہانہ مراعات کی تفصیلات:

سندھ کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل: 7 لاکھ 26 ہزار روپے ماہانہ

پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل: 6 لاکھ 90 ہزار روپے ماہانہ

خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل: 5 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ

بلوچستان کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل: 3 لاکھ 10 ہزار 400 روپے ماہانہ

دستاویزات کے مطابق وفاق میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 3 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہیں۔

اسی طرح اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کی ماہانہ مراعات:

پنجاب: 5 لاکھ 70 ہزار روپے

سندھ: 4 لاکھ 94 ہزار روپے

خیبرپختونخوا: 4 لاکھ 22 ہزار روپے

بلوچستان: 2 لاکھ 30 ہزار روپے

جبکہ وفاق میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی ماہانہ مراعات 2 لاکھ 4 ہزار روپے مقرر ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button