ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے، عباس عراقچی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی کھیپوں پر 20 فیصد فیس عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے معاملے میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی یہ بات درست ہے کہ جو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ اور پُرامن راستہ فراہم کرتا ہے، اسے اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر خدمات کے معاوضے میں انصاف کو مدنظر رکھے گا، تاہم امریکی صدر کی جانب سے تجویز کردہ 20 فیصد فیس بہت زیادہ ہے۔

عباس عراقچی کا بیان امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کرنے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام کھیپوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا کہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button