ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پرعائد پابندی ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت قطر سے ایل این جی سپلائی میں بہتری کی صورت میں ایل این جی کے گھریلوں کنکشنز پرعائد پابندی ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔
امریکہ ایران جنگ کے دوران قطر میں ایل این جی پیداواری پلانٹس پر حملوں کے بعد قطر نے دنیا بھر کیلئے ایل این جی سپلائی معطل کر دی تھی جسے اب اگست 2026 کے آخر تک مزید توسیع دے دی گئی ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطر کا فورس میجور ختم ہوتے ہی ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے اور ستمبر تک ایل این جی کے گھریلو کنکشنز پر پابندی ختم ہو سکتی ہے۔
واضح رہے ایل این جی سپلائی معطلی کے بعد مئی میں گھریلو ایل این جی کنکشن روک دیے گئے تھے۔



