سندھ کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تشدد،خوف اور غنڈہ گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے،حسن پٹھان

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان حسن خان پھٹان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں جامعہ کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے نے مجھے شدید دکھ پہنچایا ہے سندھ کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تشدد، خوف اور غنڈہ گردی دھشگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ سندھ کی سرزمین اِنسانیت علمی فکری امن الفت کی دھرتی ھے اس دھرتی پہ بسنے والے سب ایک قوم سب سندھی ہیں شہر کراچی سندھ کا حصہ ھے سندھ کا دارلحکومت شہر رگ ہے، اور سندھ کے ہر طالب علم کو پُرامن اور باوقار تعلیمی ماحول ملنا چاہیے۔ تاکہ دنیا کی ترقی یافتہ تعلیم یافتہ لوگوں ملکوں کا مقابلہ کرسکے اختلاف کا جواب نفرت اشتعال انگیزی تشدد مار دھاڑ ھر گز نہیں، بلکہ اخلاقیات کے دائرہ کار میں اصول پسندی علمی فکری معلوماتی دلائل ، روشن بہترین مختلف نظریات مکالموں آئین وقانون تاریخ کے اوراق سے دئے جاسکتے ہیں سندھ کی سرزمین علمی فکری اخلاقی اقدار امن محبت شائستگی کا درس دیتی ھے ماضی میں سندھ کا شمار دنیا کے علمی یورنیورسٹیوں کا مرکز رہی ھے سندھ کی دھرتی ھماری ماں ھے ھماری سیاست کا محور سندھ ھے سندھ میں بسنے والے سب قومیں مختلف زبانیں بولنے والے کو سندھ کا حلالی بیٹا ھے جیتا مرتا سندھ کے لئے ھے وہ سندھی ہیں پاکستان ھمارا ملک ھے اسکے لئے سب پہلے قرار داد بھی سندھ اسمبلی میں سندھ کے عظیم جدید قوم پرستی کے ھلچل کے بانی سائیں (جی ایم سید) نے پیش کی تھی سندھ دنیا کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری انسانیت محبت اخوت بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button