’’خان کی رہائی کیلئے خانم‘‘کا احتجاج،علی محمدخان کو‘‘موروثیت‘‘پر طنزکرنامہنگاپڑ گیا،اپنی ہی پارٹی نے’’ٹرول‘‘کردیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)’’خان کی رہائی کیلئے خانم‘‘کا احتجاج،علی محمدخان کو‘‘موروثیت‘‘پر طنزکرنامہنگاپڑ گیا،اپنی ہی پارٹی نے’’ٹرول‘‘کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان کا موروثی سیاست سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر نئی بحث کا سبب بن گیا۔ ان کے تبصرے کے بعد ایکس پر متعدد صارفین جن میں خود کو پی ٹی آئی کے حامی قرار دینے والے افراد بھی شامل تھے، نے ان پر تنقید کی۔سوشل میڈیا صارفین نے علی محمد خان کے بیان کو مختلف زاویوں سے دیکھا۔ بعض نے مؤقف اختیار کیا کہ موروثی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنی جماعت کے اندر موجود معاملات کا بھی خیال رکھنا چاہیے، جبکہ دیگر نے ان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایسے بیانات سے پارٹی کے اندر اختلافات مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب کچھ صارفین نے علی محمد خان کے مؤقف کی حمایت بھی کی اور کہا کہ موروثی سیاست پر بحث کسی ایک جماعت تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی مجموعی سیاسی روایت سے جڑا ہوا موضوع ہے۔اس معاملے کے بعد علی محمد خان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرتا رہا، جہاں ان کے حق اور مخالفت میں بڑی تعداد میں تبصرے کیے گئے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے بیانات پر فوری عوامی ردعمل اب ملکی سیاست کا اہم حصہ بن چکا ہے۔
سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تحریک انصاف میں موروثیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
تحریک انصاف میں موروثی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ https://t.co/bmR4cuQshY
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) July 12, 2026
دکھ ہوتا ہے کہ کبھی صرف آپ کی تقریر سن کر ہم نے آپکو لیڈر لیڈر سمجھ لیا تھا۔
خود تو آپ لوگ کچھ کر نا سکے،ہاتھ پر ہاتھ دھرے اپنی اپنی زندگی گزار رہے ہیںاور عمران خان وہاں 8/10 کے کمرے میں سخت گرمی میں اپنی زندگی قربان کر رہا ہے، اب اسکے گھر سے کوئی صرف ریلی کے لئیے باہر نکلا ہے… https://t.co/S2Y5Jqk4kc— Tayyaba Rajah🇵🇰 (@tayyabarajah) July 12, 2026
ان لوگوں نے کیا ہے قومی اسمبلی سے موٹی تنخواہ اور مراعات لی ہیں اور کیا کرتے گاڑی کو جھنڈا لگا ہے میرے خیال سے نیلا پاسپورٹ بھی ہو گا اور یہ سب اچھی تقریر کی وجہ سے ملا ہے باقی ماڈلنگ بھی اچھی کرتے ہیں یہ بھائی صاھب ۔۔
— Shoukat Ali (@Shoukat66756153) July 12, 2026
طیبہ راجہ صاحبہ یہ الفاظ علی محمد نے علیمہ خان کیلئے نہیں استعمال کیا ہے یہ سہیل آفریدی کے بھائی اور عبدالغنی افریدی کے معاملے پر ٹویٹ کیا ہے تو اپ ذرا تحقیق کرے پھر بات کرے
— Salman Khan (@SalmanKhan55654) July 12, 2026
ایک بہن نے اپنے بھائی کی زندگی بچانے کے لئیے اسکی عوام کو آواز لگائی ہے۔ pic.twitter.com/BkQj9TS9KP
— Tayyaba Rajah🇵🇰 (@tayyabarajah) July 12, 2026



