لاڑکانہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والوں کیخلاف بڑاایکشن

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ہے، اس سلسلے میں تھانہ دڑی, تھانہ ڈوکری اور تھانہ آریجا کی حدود میں پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان روشن عرف ابوذر لغاری, سهیل میرانی, نعیم بھنگر, عامر مصطفٰی ابڑو, امیر علی عباسی, شمس انڑ اور ریاض لغاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ڈوائیزز, موباٸل فونز اور شناختی کارڈز برآمد کرکے متعلقہ تھانوں میں دفعہ 420,379 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں.
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مستحق خواتین کو BISP کے تحت ملنے والی امدادی رقوم میں سے غیر قانونی کٹوتی کرکے دھوکہ دہی اور خیانتِ مجرمانہ کے مرتکب پایٸے گٸے ہیں جن کے خلاف مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ نے واضع کیا ہے کہ BISP کے مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں غیر قانونی کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہینگی اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقع سزا دلوائی جائیگی۔
یاد رہے کے گرفتار رنگ لیڈر روشن عرف ابوذر لغاری ہر کسی سے جھوٹ بول کر مختلف ناموں پر پیسے بٹورتا تھا.



