امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے) امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر اور اچانک علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے گراہم کے دفتر نے ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم بیماری کی نوعیت یا موت کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے سینئر سینیٹر لنڈسے گراہم ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما تھے اور امریکی سیاست میں طویل عرصے تک نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق لنڈسے گراہم حال ہی میں یوکرین کا دورہ کر کے واپس آئے تھے، جہاں انہوں نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے یوکرین کی صورتحال پر مشاورت کی تھی۔ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں میں شمار ہوتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈسے گراہم اسرائیل کے حامی تھے اور غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر لنڈسے گراہم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، وہ ایک سچے امریکی محب وطن تھے۔



