نئی گاج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت محفوظ فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی۔

کیس میں منصوبے کی لاگت میں اضافے، ٹھیکیدار کو ادائیگیوں اور تعمیراتی معاملات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی گئی تھی۔

عدالت نے نئی گاج ڈیم منصوبے پر عملدرآمد رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیئرمین واپڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے 11 جون کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button