غزہ میں اسرائیلی بمباری نہ رک سکی،48 گھنٹوں میں7 فلسطینی شہید

عزہ(جانوڈاٹ پی کے )غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں 7 شہدا کی میتیں غزہ کےاسپتالوں میں لائی گئیں، جبکہ اسی دوران 28 افراد زخمی حالت میں بھی لائے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اطلاعات ہیں اسرائیلی حملوں کے باعث کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔ ایمبولنس متاثرہ علاقے تک پہنچ نہیں پارہی ہیں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1098 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونیوالوں کی تعداد 3530 سے تجاوز کر چکی ہے۔
مجموعی طور پر غزہ کی جنگ میں نسل کشی کی وارداتوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 73 ہزار 221 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 643 ہے۔



