پیپلز پارٹی کی کرپشن،لاپرواہی کا نمونہ یونیورسٹی روڈ بن گیا،مفتاح اسماعیل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکہاکہ کراچی ناقابل رہائش شہروں میں تیسرے نمبر پرآیا ہے۔پیپلز پارٹی کی کرپشن،لاپرواہی کا نمونہ یونیورسٹی روڈ بن گیا ہے۔کراچی پریس کلب میں مفتاح اسماعیل نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی تباہی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اس کی کاردکرگی کی مثال یونیورسٹی روڈ ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ18سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،کراچی کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگے پٹرول کی وجہ عالمی منڈی سے زیادہ حکومت کا عائدکردہ ٹیکس ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ فروری میں تیل کی قیمتیں بالکل غلط بڑھائی گئیں۔آئل ریفائنریزکو75ارب روپے سے نوازا گیا جس کی انکوائری اب کروائی جا رہی ہے۔



