لاہورپولیس کاایک اور’’جوان‘‘منشیات فروشی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورپولیس کاایک اورکانسٹیبل منشیات فروشی کرتےہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔منشیات برآمدگی پر پولیس اہلکار کو گلبرگ پولیس نےحراست میں لےلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر معطل اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔کانسٹیبل علیم عباس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل چند ماہ قبل معطل، پولیس لائنز میں کلوز ہوا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کوئی قانون سے بالاترنہیں، قانون سب کیلئے برابرہے،محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکار کسی رعایت کے مستحق ہیں،کرپٹ،بدعنوان،اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button