افغان اوربنگالی شہریوں کوشناختی کارڈجاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)افغان اوربنگلہ دیشی شہریوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ جاری کرانے کے مبینہ نیٹ ورک سے متعلق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔گرفتار سب ایجنٹس عیسیٰ اور بادل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے کے معاملات شاہد اور فیصل نامی مرکزی ملزمان کے سپرد کیے جاتے تھے،غیر ملکیوں کو پاکستانی خاندانوں کے نادرا ریکارڈ میں شامل کر کے شناختی کارڈ بنوائے جاتے تھے،مرکزی ملزم مبینہ طور پر نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ جاری کراتے تھے،ہر غیر ملکی سے شناختی کارڈ کے عوض تین سے نو لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے،وصول شدہ رقم کابڑا حصہ مرکزی ملزموں اور مبینہ طور پر نادرا اہلکاروں میں تقسیم ہوتا تھا،نیٹ ورک کے ذریعے40سے 45غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے،دونوں سب ایجنٹس کو گزشتہ رات ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے گرفتار کیا تھا، مقدمے میں گرفتار ملزمان،مرکزی ملزمان اور پانچ غیر ملکیوں کو نامزد کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button