چلڈرن ہسپتال میں چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار


لاہور (جانوڈاٹ پی کے) نصیر آباد پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال میں شہریوں کی قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تنویر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں اسے ہسپتال کے ایک وارڈ کی ریکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ چوری کی دیگر وارداتوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔