سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل، ایک بھی جان ضائع نہیں ہونے دیں گے: مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آنے والے دنوں میں شدید گرمی اور بارشوں کا امکان ہے۔  ہیٹ ویو اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نہیں چاہتے نااہلی سے ایک بھی جان جائے۔  نام نہیں لینا چاہتی لیکن کچھ صوبوں میں بارش کے بعد پانی کھڑا ہی رہتاہے ہم نے گزشتہ سیلاب سے سیکھنے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے ڈرین سسٹم بہتر بنانے کیلئے خطیررقم خرچ کی، کچھ شہروں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، پوٹھوہار ریجن میں کلاؤڈ برسٹ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، ڈی جی خان،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولپور ،بہاولنگر ہیٹ ویو اسپاٹس ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button