لاہور:ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اچھرہ میں نجی ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، بچی کی لاش واش روم سے ملی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بچی کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔
لاہور پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی نعیمہ بی بی گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں بچی کی لاش پائی گئی۔
جائے وقوع پر نفری کے ہمراہ موجود ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ قانونی کارروائی جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، واقعے کی محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہوگا۔



