امریکی فوج نے ایران پر آ ج پھرفضائی حملے شروع کردئیے،سینٹ کام نے آپریشن کی تصدیق کردی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے ایران پر نئے  فضائی حملے شروع کر دیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) کے مطابق کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملے شروع کر دیے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف آج کے حملے منگل کو کیے گئے حملوں کی نسبت زیادہ بڑے پیمانے پر ہونے کی توقع ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق بندر عباس، سرک، کونارک اور چا بہار میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ چابہار میں دھماکوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، بوشہر صوبے کے قریب بھی دھماکے سنے گئےہیں۔ بوشہر پر امریکی حملے سے جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چا بہار پر امریکی حملے کے باعث  پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر گرا ہے، ایران کے ابوموسی جزیرے میں بھی دھماکے سنےگئےہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز جلد خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑےحملے شروع کریں گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نےگزشتہ رات ایران پر حملہ کیا، ممکن ہے آج رات ایران پر مزید سخت حملےکریں۔

مزید خبریں

Back to top button