بلوچستان میں دہشتگردی کے3واقعات میں42قیمتی جانیں گئیں،54خارجیوں کو ہلاک کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کےتین بڑے واقعات ہوئے، فتنہ الخوارج نے معصوم لوگوں پر حملہ کیا، زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، پولیس اہلکاروں نے15دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، پولیس کےبہادر جوانوں نےدہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کیا، دہشتگردوں کےپاس ہمارےیرغمال بچے تھے، اس دوران متعدد خارجی ہلاک ہوئے، گھیرا تنگ ہونےپر18جوانوں کو شہید کردیا، 27پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، 11پاک فوج کے جوان شہید ہوئےہیں، آج خاران میں 6 اور دلبندین میں 8 فتنہ الہندوستان کےدہشتگرد مارےگئے، کارروائیوں کےدوران 42 قیمتی جانیں گئیں، 54دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، یہ سب کچھ بھارت کروا رہا ہے۔



