نیٹو دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ، سالانہ 40 لاکھ آرٹلری شیلز تیار کرنے کا ہدف

انقرہ(ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ رکن ممالک نے گزشتہ ایک سال کے دوران دفاعی شعبے میں 37 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں اتحاد کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو آئندہ سال تک سالانہ 40 لاکھ آرٹلری شیلز تیار کرنے کی استعداد حاصل کر لے گا، جس سے اتحاد کی عسکری تیاری اور دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی صورتحال غیر معمولی نوعیت کی ہے، جس کے پیش نظر نیٹو کو پہلے سے زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں اقدامات کرنا ہوں گے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اور بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعتی انقلاب ناگزیر ہو چکا ہے، تاکہ رکن ممالک اپنی دفاعی ضروریات بروقت پوری کر سکیں اور اجتماعی سلامتی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button