افغانستان:معدنیات کے تنازع پر طالبان میں پھوٹ پڑگئی

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے معدنی وسائل پر قبضے کی جنگ نے سنگین بحران کی شکل اختیار کر لی۔

افغان طالبان رجیم اور مقامی  کمانڈر جمعہ خان فتح کے درمیان معدنیات تقسیم پر اختلافات شدید ہوگئے، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فتح کی طالبان کیساتھ لڑائی جاری ہے۔

طالبان امیر ملا ہیبت اللہ مقامی کمانڈر جمعہ خان فتح کو باغی قرار دے کر فوجی کارروائی کا حکم دے چکے ہیں۔ طالبان اسپیشل فورسز کے دستے جمعہ فتح کی گرفتار ی کیلئے بدخشاں میں موجود ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدخشان میں مسلسل فضائی نگرانی کی جارہی ہے، ڈرون پروازیں اور ہیلی کاپٹر گشت میں مصروف ہیں۔

کمانڈر جمعہ خان کی گرفتاری کیلئے 50 عسکری گاڑیوں پر مشتمل طالبان رجیم کا بھاری دستہ بھی متحرک ہے۔

طالبان کے منحرف کمانڈر جمعہ خان فتح نے کسی صورت سرینڈر  نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشان کے ضلع درویز جمعہ خان فتح کے کنٹرول میں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button