بدین:پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدم تحفظ کا شکار

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدم تحفظ کا شکار، رشتہ داروں سے جان کے خطرات کا دعویٰ، فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔کھوسکی کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے صدیق بھٹی اور شبانہ پاڑھو نے پریس کلب پنگریو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تین ماہ قبل اپنی مرضی سے گھر سے نکل کر بدین کی عدالت میں قانونی طور پر پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مسلسل جان کے خطرات لاحق ہیں۔ شبانہ پاڑھو نے الزام عائد کیا کہ اس کے رشتہ دار ہاشم، ذوالفقار، جبار اور دیگر افراد انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث وہ شدید خوف و ہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صدیق بھٹی نے کہا کہ وہ اور اس کی اہلیہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت انہیں نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ جوڑے نے ایس ایس پی بدین، ایس ایچ او کھوسکی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری اور مؤثر قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button