مریم نوازکاسخت ترین ایکشن،ملزم رضاڈارسمیت تمام8کرداردھرلیےگئے!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےنواسے احمد رضا ڈار کی غیر ملکی خواتین کے اغوا اور کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی ہائی پروفائل کہانی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں تفتیش میں اسے ہی پورے واقعے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔ سنگین حقائق کے مطابق ملزم رضا ڈار نے سنگاپور بزنس کانفرنس میں دوشیزاؤں کے ساتھ کرپٹو انویسٹمنٹ کی تھی، تاہم رقم کے تنازعے پر دباؤ کا شکار ہو کر اس نے ایک ریکارڈ یافتہ مجرم ‘باس وہید’ کی خدمات حاصل کیں اور خواتین کو جال میں پھنسا کر لاہور کے ایک خفیہ مکان میں یرغمال بنا لیا۔ اغوا کاروں نے تاوان کی وصولی کے لیے خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اعضا کاٹنے کی لرزہ خیز دھمکیاں دیں جس پر اسپینش اور ڈچ سفارت خانوں کی مداخلت سے ون فائیو پر ہنگامی کالز کی گئیں۔ اس ہائی پروفائل کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے دو گھنٹے میں خواتین کی بازیابی اور بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔ سنسنی خیز موڑ اس وقت آیا جب ملزم رضا ڈار گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو زبردستی ایئرپورٹ چھوڑنے جا رہا تھا کہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور خواتین موقع پا کر بھاگ نکلیں اور ایک قریبی دکان میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی۔ ایئرپورٹ پر پروازیں ری بک کرانے کے اخراجات لاہور پولیس نے اپنے فنڈز سے ادا کیے اور رات گئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر جا کر ایمرجنسی میں بیانات قلمبند کرائے گئے۔ اب تک کیس کے تمام آٹھوں کردار گرفتار ہو چکے ہیں، تاہم اصل امتحان عدالتی مراحل میں ریاست کا مدعی بن کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس کے تمام تر خفیہ تانے بانے اور سچائی جاننے کے لیے سینئر صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔




