ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی، وائٹ ہاؤس کی سوشل میڈیا پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا

واشنگٹن: معروف امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی، جس نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقدہ شاندار تقریب کے دوران ویڈیو بورڈز پر "JUST T&T MARRIED” کا پیغام نشر کیا گیا، جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تصدیق ہو گئی۔ تقریب میں متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے سرکاری ایکس (X) اکاؤنٹ سے اسی طرز کی ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی گئی، جس میں شادی کے پیغام کی جگہ الفاظ "TRUMP IS YOUR PRESIDENT” درج تھے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیلر سوئفٹ کے درمیان ماضی میں سیاسی اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔ ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کو پسند نہیں کرتے، جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حریف امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی دو روزہ شادی کی تقریبات میں ہالی ووڈ، کھیل اور موسیقی کی دنیا کی متعدد معروف شخصیات شریک ہوئیں۔ سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ تقریب کو بعض مبصرین نے "صدی کی شادی” قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button