آزاد کشمیر انتخابات:استحکام پاکستان پارٹی نے 35 امیدوار میدان میں اتاردئیے

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کیلیے 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جبکہ باقی امیدواروں کا اعلان اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے آزاد کشمیر الیکشن کیلیے آئی پی پی کی جانب سے کھڑے ہونے والے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیے۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور 3 حلقوں سے امیدوار سردار تنویر الیاس بھی ہمراہ تھے۔
اعلامیے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے ایل اے 2 سے محمد معروف اور ایل اے 3 سے تسلیم عارف کو ٹکٹ جاری کیا، ایل اے 4 سے تیمور حسن، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی جبکہ ایل اے 9 سے طاہر فرید کو امیدوار نامزد کیا۔
اسی طرح ایل اے 10 سے محمد یوسف ، ایل اے 11 محمد طالب ،ایل اے 12 صبیحہ صدیق ،ایل اے 13 نثار عنصر، ایل اے 15، 22 اور 25 سے آئی پی پی نے سردار تنویر الیاس کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایل اے 16 سے اعجاز احمد، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل، ایل اے سے 23 سردار رئیس انقلابی کو آئی پی پی نے ٹکٹ جاری کیا۔
اعلامیے کے مطابق ایل اے 24 سے سردار عنایت اللہ، ایل اے 27 سے سردار تبارک اللہ، ایل اے 30 سے مقبول گجر، ایل اے 5 سے افتخار حسین ، ایل اے 35 سے عبد القدیر اور ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھرآئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح ایل اے 40 سے محمد سلیم بٹ ، ایل اے سے 41 سعید ڈار اور ایل اے سے 42 بلال بٹ اور ایل اے 43 سے حمزہ بزمی، ایل اے 14 سے راجہ فہیم فاروق، ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ اور ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
آئی پی پی کے مطابق ایل اے 29 سے سعید اعوان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بلوچستان کی نشستوں پر نامزدگیاں بھی کی گئیں ہیں۔
ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 28 سے کوثر تقدیس گیلانی کو آئی پی پی نے امیدوار نامزد کیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے باقی نشستوں پر آج رات یا کل امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔



