لاہور میں روٹی پھر مہنگی،نان بائیوں نے ازخود اضافہ کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)آئے روز روٹی کی بڑھتی قیمت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، قیمت بڑھ جانے سے روٹی اور نان کی خریداری بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہے ۔لاہور میں نان بائیوں نے من مانی کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیاہے، سرکاری ریٹ 14 روپے، مگر تندوروں پر روٹی 16سے20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔نان بائیوں کا موقف ہے کہ آٹا اور گیس مہنگی ہے، سرکاری ریٹ پرنہیں بیچ سکتے۔ شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری ایکشن لے، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔



