غیرملکی خواتین کیساتھ3افرادکی زیادتی ثابت،کرپٹو کرنسی میں ملزموں نے5لاکھ ڈالر انویسٹ کئے تھے،پولیس ذرائع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغواء اور مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملہ میں اہم پیشرفت۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں سے 3افراد نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،دوران تفتیش ملزموں نے خواتین سے اپنے ڈیجیٹل وائیلٹ میں19ہزار ڈالر منتقل کرائے،ملزموں نے خواتین کےساتھ کرپٹو کرنسی میں چار سے پانچ لاکھ ڈالر انویسٹ کیے ہوئے تھے،ملزمان نے ان سے پیسوں کی واپسی کامطالبہ کیا،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سید ذیشان رضاکا کہنا ہے ملزموں کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے۔



