آزاد کشمیر الیکشن: 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ان کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں انتخابی نشانات کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

الاٹ کیے گئے نشانات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو ‘تیر’، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ‘شیر’، جماعت اسلامی کو ‘ترازو’ جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو ‘گھوڑا’ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا اہم مرحلہ ہے، جسے باقاعدہ طور پر مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button