سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آزادکشمیرمیں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری مقرر کر دیے گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی کشمیر کا صدر مقرر کر دیا ہے، نثار عنصر ابدالی آزاد کشمیر استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کے دستخط سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔



