سرگودھا میں بچی کی بےحرمتی ہوئی، حکومت کی بھی ذمہ داری ہے لیکن والدین بھی بچوں کو باہر اکیلا نہ بھیجیں: مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرگودھا واقعے میں 7 سالہ بچی کی بےحرمتی کی گئی ، دل خراش واقعہ تھا ، حکومت کی بھی ذمے داری ہے لیکن والدین بھی چھوٹے بچوں کو باہر اکیلا نہ بھیجیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام امن کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے بیٹوں اور مردوں کی تربیت کیسے کررہے ہیں، دیکھنا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا واقعے میں 7 سالہ بچی کی بےحرمتی کی گئی ، دل خراش واقعہ تھا ، حکومت کی بھی ذمے داری ہے ، لیکن والدین بھی چھوٹے بچوں کو باہر اکیلا نہ بھیجیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے معاشرے کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گھروں تک رسائی نہیں ، سماجی مسائل کا خاتمہ سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جب گٹر میں گر کر کوئی بچہ مرتا ہے تو وہ اسے اپنی ذمے داری سمجھتی ہیں ، دو تین راتوں تک نیند نہیں آتی ، لیکن انتظامیہ گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے تو کوئی اسے چوری کرلیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں ملک میں امن کے لیے علما کے کردار کو اہم قرار دیا اور معرکۂ حق اور ایران امریکا کے درمیان مفاہمت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم کے کردار کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Back to top button