احمد سعید قائم خانی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد کی ڈی سی میرپورخاص نواب سمیر لغاری سے ملاقات

میرپورخاص (شاھد میمن) میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ ایگزیکٹیو رکن فیڈریشنFPCCI احمد سعید قائم خانی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں شہری وتجارتی مسائل کی نشاندھی اور حل کیلئے عہدیداران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر لغاری سے ملاقات کی وفد میں سابق صدورمرزااعظم بیگ،جابرمجید،نائب صدرمیرزمان خان سابق ڈی آئ جی ضیاءالرحمان،ذوالفقار سومرو،محمد افضل صابر شامل تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1 محمدندیم بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر2 محمد فیصل سومرو،ممتاز رھنمامیرمظہرعلی تالپوراور دیگر بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کویقین دلایا کہ ایک ھفتہ کے اندراندر تعلقہ حسین بخش مری سمیت ضلع بھر کے ریوینیو دفاترکی خالی سیٹوں پر افسران و عملہ کی تعیناتی مکمل کرکے انشاء اللہ کارکردگی قانون کے مطابق درست کردی جائیگی۔وفد نےبھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنواب سمیر لغاری کی پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ھوۓ اپنے مکمل اعتماد وتعاون کا اظہار کیا

مزید خبریں

Back to top button