شیخوپورہ سے ناران آئے سیاح گاڑی سمیت دریا میں بہہ گئے، ریسکیو کے بعد4افرادپرمقدمہ درج

سوات(جانوڈاٹ پی کے)دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور گاڑی بھی دریا سے نکال کر ضبط کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد شیخوپورہ سے ناران گھومنے آئے تھے اور دریائے کنہار عبور کرنے کی ویڈیو بنانے کی کوشش میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق مقامی رافٹنگ ٹیم نے چاروں کو بچالیا تھا جب کہ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button