پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست، صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
انٹرنیٹ کنکٹیویٹی پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر انٹرنیٹ سروس کی سست روی کی شکایت کی جا رہی ہے۔



