عالمی سطح پرپاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ کے سرکاری سکول کو اپگریڈ کر دیا گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی سطح پرپاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ کے سرکاری سکول کو اپگریڈ کر دیا گیا۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکول کی طالبات کی درخواست پر اسکول کو اپگریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔۔World’s Best School Prizes 2026 کے ٹاپ10فائنلسٹس میں شامل اسکول کو لوئر سیکنڈری سے سیکنڈری سطح پر اپگریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری۔اسکول کی اساتذہ اور طالبات نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے اسکول اپگریڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے طالبات کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی اپگریڈیشن کی منظوری دے دی۔عالمی اعزاز حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے انہیں سندھ اسمبلی مدعو کیا تھا۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ باصلاحیت طالبات اور بہترین کارکردگی دکھانے والے سرکاری اسکولوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کی اپگریڈیشن سے علاقے کی طالبات کو ثانوی تعلیم کی سہولت اپنے ہی علاقے کے اسکول میں میسر ہو سکیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button