فیفاورلڈ کپ میں امباپے کی دھوم، 18 گولز کے ساتھ تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین گول اسکورر بن گئے

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)فرانس کے اسٹار فٹبالر کلیان امباپے فیفا ورلڈکپ 2026 میں سویڈن کے خلاف 2 گول اسکور کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے ز یادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر آگئے، ان کے گولز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
18 گولز کے ساتھ امباپے فٹ بال ورلڈکپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے جرمنی کے سابق فٹ بالر میرو سلاو کلوزےکے 16 گول کرنےکا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب وہ 18 گولز کے ساتھ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں۔میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہے۔
اس کے علاوہ امباپے رواں ورلڈکپ میں 6 گول اسکور کرکے میسی کے برابر آگئے ہیں اور گولڈن بوٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والےکھلاڑی بن گئے ہیں، ناک آؤٹ راؤنڈ میں ان کے گولز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔



