سندھ ریونیو بورڈ نےریکارڈ370ارب روپے سےزائد ٹیکس وصول کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ ریونیو بورڈنے مالی سال2025-26کے دوران ریکارڈ 370.064ارب روپے کاریونیو جمع کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ایس آر بی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی ٹیکس وصولی میں20.17فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں 344.602 ارب روپے جمع کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.2 فیصد زیادہ ہیں۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں24.435 ارب روپے وصول کیے گئے، جس میں سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح نئے مختص کردہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی بھی ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

ایس آر بی کے مطابق جون2026کے دوران45.08ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔ مئی2026کے مقابلے میں جون کے مہینے کی ٹیکس وصولی میں28.3فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ کم معاشی ترقی، کاروباری دباؤ اور علاقائی تنازعات جیسے چیلنجز کے باوجود ادارے نے مؤثر ٹیکس انتظامیہ اور اصلاحات کے ذریعے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button