اسرائیل نےاپنے آقاکی بات نہ مانی توسبق سکھائیں گے،ٹرمپ نے پالتوؤں کو لگام دینے کاوعدہ کیا ہے،ایران کی جوابی دھمکی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر فوری اور بھرپور جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کو نظرانداز کیا تو ایران سبق سکھائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت انتہائی واضح ہے اور سب کے لیے جاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے تل ابیب میں اپنے پالتوؤں کو لگام دینے کا وعدہ کیا، اگر وہ اپنے مالک کو نظر انداز کرتے ہیں تو ایران ان کو سبق سکھائے گا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے عوام اور قیادت کو کوئی خطرہ ہوا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔



