فیفا ورلڈ کپ: ناروے کی آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں شاندار انٹری

ڈلاس(جانوڈاٹ پی کے) فیفا ورلڈکپ 2026 کے ناک آؤٹ میچ میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ایرلنگ ہالینڈ کے آخری لمحات میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت ناروے نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔
میچ کے 39ویں منٹ میں انتونیو نوسا نے ناروے کو برتری دلائی، تاہم 74ویں منٹ میں اماد دیالو نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آ کر گول داغ کر اسکور برابر کر دیا۔
فیصلہ کن لمحہ 86ویں منٹ میں آیا جب ایرلنگ ہالینڈ نے گول کر کے ناروے کو دوبارہ برتری دلائی۔
یہ ہالینڈ کا ٹورنامنٹ میں پانچواں گول تھا، جس کے ساتھ ہی ناروے نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔



