جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار فلسطینی شہید ہوچکےہیں،اقوام متحدہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے آغاز سے اسرائیلی فوجی حملوں میں 1 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک سے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں زندگی کے حالات انتہائی سنگین ہیں۔ عوام نہ پھٹنے والے بارود، وبائی امراض اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو آبادکاروں کے جاری تشدد، آبادکاری میں توسیع اور الحاق کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے کی زمینوں کا ناجائز الحاق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں انروا امدادی ایجنسی کے دفتر پر قبضہ غیرقانونی اور ناقابل قبول عمل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button